• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راوی ریور فرنٹ منصوبہ وزیر اعظم کے خواب کی تکمیل ہے، حسان خاور

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ راوی ریور فرنٹ منصوبہ وزیر اعظم کے خواب کی تکمیل ہے، منصوبے کا پہلا زون چاہار باغ آج شروع کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔

ایک بیان میں حسان خاور نے کہا کہ 46 کلو میٹر راوی ریور فرنٹ شہری پھیلاؤ روکنے میں مدد گار ہوگا، اس سےزیرِ زمین پانی کی سطح بلند اور دریائے راوی کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلا مرحلہ 15ہزار ایکڑ پر محیط ہوگا، اس میں سیفائر، ایگری، نالج، ایمرلڈبے، ٹوپاز بلاک، بیراجز اور جھیل شامل ہیں، منصوبہ نجی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ لائے گا۔

یہ منصوبہ دریا ئےراوی کو ریچارج کرے گا، جبکہ اس سے لاکھوں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید