• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر شفقت محمود سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا مطالبہ

عوام کا شفقت محمود سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا مطالبہ
عوام کا شفقت محمود سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا مطالبہ

ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عوام نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ایک بار پھر سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

ٹوئٹر پر موجود طلباء اور دیگر صارفین کی جانب سے ملک بھر میں اسکول بند کرکے آن لائن کلاسز منعقد کروانے کی درخواست کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسکول میں ایک کلاس روم میں کافی تعداد میں بچے ایک ساتھ موجود ہوتے ہیں اور چھوٹے بچوں کی ابھی کورونا ویکسینیشن بھی نہیں ہوئی ہےتو موجودہ صورتحال بچوں کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔















































دوسری جانب طلباءکی جانب سے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد اسکول کھلے رکھنے یا بند کردینے سے متعلق فیصلے کے لیے آج طلب کیے گئے اجلاس پر دلچسپ میمز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔


تمام طلباء کو شفقت انکل کے بچوں کے لیے شفقت بھرے فیصلے کا انتظار ہے۔

یہاں ایک نظر طلباء کی جانب سے شیئر کیے گیے دلچسپ ٹوئٹس پر بھی ڈال لیتے ہیں۔































































خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق سندھ میں کورونا کے بڑھتےکیسز سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے، کورونا کی صورتحال پر آج صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں کورونا ایس او پیز کی تجاویز پر غور ہوگا جبکہ وزرائے صحت کے اجلاس میں سماجی اور شادی کی تقاریب، ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایس او پیز کی تجاویز پر غور ہوگا۔

خاص رپورٹ سے مزید