• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل 245کے رہائشی صحت ، تعلیم ،سیوریج جیسی سہولتوں سے محروم

لاہور(نمائندہ خصوصی)یونین کونسل 245خالق نگر کے ہزاروں مکین صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ،بوائز و گرلز مڈل ،ہائی سکول،پختہ سڑکیں ،ڈسپنسری ،سوئی گیس،سیوریج ،واٹر فلٹریشن پلانٹ کی سہولت تک میسر نہیں ، رہائشیوں نے بتایاکہ مارے بچے پرائمری تعلیم کے بعد سکولز نہ ہونے سے تعلیم کے حصول سے قاصر ہیں ہسپتال اور ڈسپنسری نہ ہونے کی وجہ سے معمولی سی بیماری کے صورت میں شہر کا رخ کرتے ہیں،موجودہ حکومت نے حلقہ این اے 134اور پی پی 169کی یونین کونسل 245خالق نگر کو مکمل طور پر نظر انداز کررکھا ہے سوئی گیس،پینے کے صاف پانی،سیوریج سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،مسلم لیگ ن کے دور میں پینے کے صاف پانی کے لئے لگایا گیا واٹرفلٹریشن پلانٹ ساڑھے تین سال گزرنے کے بعد بھی فنکشنل نہ ہو سکا، واٹرفلٹریشن پلانٹس سے پانی لانے پرمجبورہیں ، عوام مہنگے سلنڈرسے گیس جلانے پرمجبورہیں،خالق نگرکی عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کوتمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
لاہور سے مزید