لاہور(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور کے جج اسد علی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کیخلاف درخواستوں پر حکم امتناعی کیلئے نیب سے 4فروری کو جواب طلب کرلیا،عدالت کے روبرو وکیل قاصی مصباح نے موقف اختیار کیا کہ شمیم زرعی فارم اور جائیدادیں کرایہ داروں کے پاس ہیں،نیلامی سے شمیم زرعی فارم کے کرایہ داروں کے حقوق متاثر ہونگے، ملزم نواز شریف ملک واپس آ گئے تو جائیداد کی نیلامی کا عمل چلینج ہو جائے گیا،بہتر ہے نیلامی کچھ عرصہ کیلئے روک دی جائے، عدالت نیلامی کیخلاف حکم امتناعی جاری کرے،جائیدادوں کی وراثت منتقل ہو گئی ہے عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔