• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کے بارے میں دو ٹوک فیصلے کا وقت آگیا، تاخیر مہنگی پڑیگی، عرفان صدیقی

اسلام آباد (ایجنسیاں) سینیٹ میں مسلم لیگ ( ن ) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آج کریں یا کل،فیصلہ کرنا پڑیگا کہ کیا بد امنی، لاقانونیت، فتنہ و فساد، قتل و غارت گری اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا گروہ، ’’سیاسی جماعت‘‘ کہلانے کا حق رکھتا ہے؟سماجی رابطے ویب سائٹ پر ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی 77سالہ تاریخ میں کون سی سیاسی جماعت ہے جس نے صوبائی طاقت کے ذریعے وفاق پر لشکر کشی کی ہو، فائرنگ کی ہو، آنسو گیس پھینکی ہو، نصف درجن اہلکاروں کو قتل اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا ہو؟ پی ٹی آئی 9 مئی 2023 کے بعد ہر گز سیاسی جماعت نہیں رہی تھی لیکن اسے لمبی ڈھیل دی گئی۔نتیجہ یہ کہ سیاسی جھنڈا اٹھائے ایک خونخوار لشکر لاشیں گراتا، خون بہاتا، 9مئی سے کہیں بڑا 9مئی ساتھ لئے اسلام آباد تک آن پہنچا ہے۔
اہم خبریں سے مزید