کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے کم اور اوپن مارکیٹ میں 12پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 74 پیسے تک کا اضافہ، پاؤنڈ کی قیمت بھی 21 پیسے تک بڑھ گئی،منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 277.70روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 5پیسے کی کمی سے 277.85 روپے سے کم ہو کر 277.80ہو گئی ہے،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 12 پیسے کے اضافے سے 276.97روپے سے بڑھ کر 277.09 روپے اور قیمت فروخت 11پیسے کے اضافے سے 278.79روپے سے بڑھ کر 278.90 روپے ہو گئی۔