کوئٹہ (نمائندہ جنگ) کوئٹہ سے اغوا ہونے والا محمد مصور کاکڑ بارہویں روز بھی بازیاب نہ ہو سکا،آل پارٹیز کا بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ، 29نومبر کو آل پارٹیز، تاجر تنظیموں کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا دھرنے کے باعث شہر بھر میں ٹریفک جام کا سلسلہ بدستور جاری، شہریوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ،بچے محمد مصور کی عدم بازیابی کے خلاف مغوی بچے کے لواحقین،تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کابلوچستان اسمبلی کے سامنے اتحاد چوک پر غیر معینہ مدت تک کیلئے دیا گیا دھرنا منگل کو بھی جاری رہا۔