کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے میں دفتری اوقات کی پابندی شروع ہو گئی۔ ڈائریکٹر جنرل کے حکم پر منگل کو شام 5 بجتے ہی سوک سینٹر میں چھٹی کے سائرن بجنے لگے اور دفاتر خالی کرائے جانے لگے۔ ذرائع کا کہنا ہے ڈی جی نے مذکورہ اقدام سوک سینٹر میں دفتر ی اوقات کار کے بعد چلنے والے سسٹم کو روکنے لئے کیا ہے۔ واضح رہے ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر جنرل الطاف گوہر میمن نے گزشتہ روز مختلف شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے دفتر ی اوقات کار پر سختی سے عملدر آمد کی ہدایت کی تھی اورشام 5 بجے کے بعد دفاترمیں افسران اور افسران کے بیٹھنے پر پابندی عائد کی تھی۔