اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن کور کمیٹی شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں ، وہ اپنے شوہر کی رہائی کیلئے احتجاج میں شریک ہیں ، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی اپنے سگے بھائی کی رہائی کیلئے احتجاج میں شامل ہوئیں، ان میں سے کوئی بھی خاتون پی ٹی آئی کور کمیٹی کی ممبر نہیں ،پی ٹی آئی کا احتجاج پرامن ہے ، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے ذمہ دار ہم نہیں ، براہ راست فائرنگ سے ہمارے کچھ کارکن شہید اور زخمی ہوئے ، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں غیر سیاسی ہیں ، احتجاج میں شمولیت ان کا حق ہے ، پارٹی کے تمام فیصلے سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی میں ہوتے ہیں جن کی منظوری عمران خان دیتے ہیں۔