• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برنس روڈ پر کچرا پھیلانے پر ریسٹورنٹ مالکان کو نوٹسز جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے برنس روڈ پر کچراپھیلانے پر ریسٹورنٹ مالکان کو نوٹسزجاری، کے ایم سی ایکٹ کے مطابق وارننگ لیٹر کے تین دن بعد عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں جرمانے عائد کئے جائینگے۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق ایم ڈی سالڈ ویسٹ سید امتیاز علی شاہ کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات کے ایم سی نعمان خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس ایس ڈبلیو ایم بی ضلع جنوبی فہد بھٹو اور جی ایم آپریشن ضلع وسطی آئس کمپنی وراثت اور انکی ٹیم نے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کا دورہ کرکے کچرا پھیلانے پر مزیدار حلیم، کراچی حلیم، پلیٹر ہاؤس، وحید کباب، انور سجی، حاجی ربڑی والااور فوڈ سینٹر کو تنبیہ کے نوٹس جاری کر دئیے، اسکے علاوہ دیگر ریسٹورنٹ اور دکانداروں کوبھی آگاہی فراہم کی گئی کہ کچرااپنی دکانوں اور ریسٹورنٹ سے نکال کر باہر نہ پھیلائیں۔ اسکے علاوہ سوشل موبالائزرز بھی علاقوں اور فوڈ اسٹریٹ پر آگاہی فراہم کررہی ہیں اور پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں جس پر شکایت کیلئے رابطہ نمبرز درج ہیں ہر زون میں کچرامحفوظ طریقے سے ڈسٹ میں ڈالنے، جبکہ سڑکوں اور نالوں میں کچرا نہ پھینکنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر آگاہی کی فراہمی اورکچرا پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری رہے گا ۔
اہم خبریں سے مزید