کراچی (نیوز ڈیسک) گیلپ سروے میں 47فیصد پاکستانیوں کا آج تک یوٹیلیٹی اسٹور ز نہ جانے کا انکشاف ہوا ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورز نہ جانے والوں میں خواتین ، دیہی آبادی کی شرح زیادہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کےسروے میں تقریباً نصف کے قریب پاکستانیوں نے آج تک یوٹیلیٹی اسٹورز نہ جانے کا انکشاف کیا ہے ،، یہ سروے میں ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد افراد سے کیا گیا ۔ گیلپ پاکستان نے سروے میں سوال کیا کہ کیا آپ کا یوٹیلیٹی اسٹور جانے کااتفاق ہوا ہے؟47فیصد پاکستانیوں نے انکشاف کیا کہ وہ آج تک یوٹیلیٹی اسٹور نہیں گئے البتہ 45 فیصد نے کہا کہ وہ اکثر یوٹیلیٹی اسٹور جاتے رہتے ہیں ،8فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا، سروے سے حاصل نتائج کا تفصیلی جائزہ لینے سے پتہ چلا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نہ جانے کا کہنے والوں میں خواتین اور دیہی آبادی کی شرح زیادہ ہے، سروے میں 51 فیصد خواتین نے کبھی بھی یوٹیلیٹی اسٹور نہ جانے کا کہا جبکہ مردوں میں یہ شرح 43فیصد دکھائی دی ، اس کے برعکس یوٹیلیٹی اسٹور جانے کا کہنے والوں میں مردوں کی شرح 51فیصد جبکہ خواتین کی شرح39فیصد دکھائی دی۔