• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتھنی مدھو بالا کراچی چڑ یا گھر سے سفاری پارک بحفاظت منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہتھنی مدھو بالا کی کراچی چڑ یا گھر سے سفاری پارک بحفاظت منتقل کردیا گیا ہے جہاں پہلے سے دو ہتھنیاں موجود ہیں اب پندرہ سال کے بعد مدھو بالا بھی ان کے ساتھ رہیں گی، اس کلئے بین الاقوامی تنظیم فور پاز(Four Paws) کے تعاون کے شکر گزار ہیں، کے ایم سی اور تنظیم فور پاز نے حکمت عملی طے کی ہے کہ جانوروں کو کیسے صحت مند رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفاری پارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فور پازتنظیم کے مرکزی صدر Josef Pfabigan، ڈاکٹر عامر الخلیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ سفاری پارک میں پہلے سے دو ہتھنیاں موجود ہیں جنکی وجہ سے مدھو بالا کی تنہائی دور ہوگی اور بہتر ماحول ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی چڑیا گھر، سفاری پارک اور لانڈھی چڑیا گھر میں جن جانوروں کا اضافہ کرسکتے ہیں ضرور کرینگے اور ماحول کو بہتر بنائینگے تاکہ عوام تفریح کی بہترین سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔
اہم خبریں سے مزید