کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کرنےتحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ ایس بی سی اے نے کلینک سیل کرنے سے پہلے درخواست گزار کو کوئی نوٹس نہیں دیا۔ نہ ہی درخواست گزار کو صفائی پیش کرنے کا مناسب موقع فراہم کیا گیا جوکہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ایس بی سی اے کا تین اکتوبر کا کلینک سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ ایس بی سی اے علوی ڈینٹل کلینک فوری ڈی سیل کرے۔ درخواست گزار پلاٹ کی حیثیت کی تبدیلی کے لیے 10روز میں ایس بی سی اے سے رجوع کرے۔ ایس بی سی اے درخواست پر 45 روز میں فیصلہ کرے۔