پاکستان کی معروف خاتون اسپورٹس آرگنائز رخسانہ راجپوت پاک ایران کھیل و ثقافت فورم کی چیئر پرسن منتخب ہوگئی، ایران کی فتح میری کو فورم کا صدر منتخب کیا گیا، اپنی کامیابی پر رخسانہ راجپوت نے کہا کہ یہ میرے اور ملک کے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان کھیل اور ثقافت کے فروغ اور ترقی کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گی۔ پاکستان اور ایرانی کھلاڑیوں اور فنکاروں کی کھیل اور ثقافتی سرگرمیوں میں صلاحیتوں کو اظہار کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم مہیا کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ایران کا دورہ کریں گی اور دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں اور فن کاروں کے دورے کے حوالے سے بات چیت کرینگی ،کوشش ہوگی کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی ایران میں کوچنگ کے لئے مناسب قدم اٹھایا جاسکے۔