• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آج آغاز ہوگا، فواد چوہدری

دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے، فواد چوہدری
دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج سے دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ 21 سے 26 فروری تک 11 پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دکھائی جائیں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال قومی ٹی وی کی فلم ڈویژن قائم کی گئی ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں 10 فلمیں بنائے گی۔

قومی خبریں سے مزید