• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ نے سانحۂ مری تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سانحۂ مری تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کو سفارشات کی روشنی میں اقدامات کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی کی سفارشات پر مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی ہے،بلدیاتی انتخابات کے بعد مری کو آئندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ نے مری میں محکمۂ موسمیات کے دفتر کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی، 15افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا ہے ، ان میں کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سی پی او، اے سی مری اور دیگر افسران شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید