• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سفیر حسن القحطانی قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت


کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 10سال قبل قتل ہونےوالے سعودی سفارت کار حسن القہطانی کے قتل کیس کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے اور سی ٹی ڈی نے پڑوسی ملک ایران سے تینوں مطلوب دہشتگردوں کی تفصیلات کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 2011 میں سعودی سفارت کار حسن القہطانی قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ پڑوسی ملک ایرانی سے تینوں مطلوب دہشتگردوں کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں، سی ٹی ڈی نے مطلوب دہشتگردوں کی معلومات کے لیے خط لکھ دیاہے۔

حکام نے بتایا کہ علی مستحسن، رضا امام اور سید وقار احمد کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، تینوں دہشتگرد واردات کے بعد ایران فرار ہوگئے تھے اور واردات کے بعد پاکستان واپس آنے کی ان کی ٹریول ہسٹری موجود نہیں ہے تاہم ان کے اہلخانہ کی ملک سے آمد و رفت کی ٹریول ہسٹری موجود ہے۔

حکام نے بتایا کہ مزید تین میں سے دو دہشتگردوں کے ریڈ وارنٹس پہلے ہی جاری ہوچکےہیں، علی مستحسن اور سید وقار احمد کے ریڈ وارنٹس پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں، تاہم رضا امام کی مکمل تفصیلات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس نہیں تھی، اب تک جو معلومات تھی ان ہی کی بنیاد پر ریڈ وارنٹ کےلیے لکھ دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید