• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنول آفتاب اپنے ولیمے پر کیسی لگ رہی تھیں؟

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

ٹک ٹاک کی دُنیا کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی ولیمے کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

کنول آفتاب اپنے ولیمے کے دن بالکل سنڈریلا جیسی نظر آئیں، اُنہوں نے ہلکے رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا جس میں وہ شہزادی لگ رہی تھیں۔

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

دوسری جانب ذوالقرنین سکندر بھی اہلیہ سے پیچھے نہ رہے اور خود کو پرنس دِکھانے کے لیے اُنہوں نے پینٹ کوٹ کا انتخاب کیا۔

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

ٹک ٹاک کی اس معروف جوڑی کے لاکھوں مداح سوشل میڈیا پر ان کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس جوڑی کا گزشتہ سال، اپریل کے آغاز میں دھوم دھام سے نکاح ہوا تھا۔

خیال رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید