• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ لینے والے 3ملزمان گرفتار، 1 فرار، رقم اور اسلحہ برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایس آئی یو نے تاجر سے بھتہ لینے والے 3 ملزمان کو بھتہ کی رقم سمیت گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 3 ملزمان محمد الیاس، محمد قاسم اور صدام حسین کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کا ایک ساتھی مراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار بھتہ خوروں سے تاجر سے لی گئی بھتہ کی رقم دو لاکھ روپے اور ایک پستول برآمد کیا گیا ہے،گرفتار بھتہ خوروں نے ایک تاجر سے بذریعہ بھتہ پرچی 5 لاکھ بھتہ طلب کیا تھا جس کا مقدمہ الزام نمبر 44/2022 بجرم دفعہ 384/385 تعزیرات پاکستان, دفعہ 7 انسدادِ دہشت گردی ایکٹ اور دفعہ 25 ٹیلیگراف ایکٹ تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ہوا اور اس کی تفتیش ایس آئی یو کے سپرد ہوئی تھی،پولیس نے بتایا کہ اسی دوران ملزمان نے مدعی مقدمہ کو کال کرکے 2 لاکھ بھتہ ادا کرنے کو کہا جس کی اطلاع مدعی نے ایس آئی یو کو دی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید