• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت کے تمام خواب پورے کروں گی: اداکار کی بہن

خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن اپنے بھائی کے ادھورے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر اداکار کی بہن شویتا سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

اداکار کی سالگرہ پر اُن کی ٹیم نے اُن کی زندگی کے حسین لمحات کی مدد سے ایک خصوصی ویڈیو تیار کی جوکہ شویتا سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ویڈیو کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ کتنے خوبصورت لمحات کا مجموعہ ہے۔‘

انہوں نے بھائی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہم آپ کے تمام ادھورے خوابوں کو پورا کریں گے۔‘

اداکار کی بہن نے یہ بھی کہا کہ ’اُن کے بھائی کی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی۔‘

آخر میں اُنہوں نے ویڈیو بنانے کے لیے سشانت سنگھ کی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت سال 2020 میں 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

سوشانت سنگھ کی خودکشی کے واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس کو ان کے گھر سے کچھ دستاویزات موصول ہوئے تھے جن کے مطابق سوشانت سنگھ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید