• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت متعصب، بڑے فیصلوں پر مجبور ہوگئے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے 21جنوری کو ٹنڈو الہایارمیں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان خلیل الرحمان عرف(بھولو خانزادہ) کے بہیمانہ قتل پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے معتصبانہ رویوں نے سخت اور بڑے فیصلے کرنے پر مجبور کردیا ہے،پولیس کا مہاجر خواتین پر تشدد افسو سناک ہے۔ آفاق احمد گزشتہ روز خلیل الرحمان (عرف بھولو) کی شہادت پر انکے گھر پہنچےجہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ سانحہ ٹنڈوالہار سے دلی تکلیف اور دکھ ہوا ہے، تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں اپنی قوم کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا مقابلہ اپنے اتحاد سے کیا جاسکتا ہے لہذا آپس کی رنجشوں کو ختم کرکے ایک قوم ہونے کا ثبوت دیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ گزشتہ روز خلیل الرحمان خانزادہ کا پولیس کی حراست میں تشدد اور بہیمانہ قتل جبکہ خواتین پر تشدد اور نازیباں سلوک کسی طور قابل قبول نہیں،میں اپنی قوم کے ساتھ ہونے والی ہر ناانصافی پر انکے ساتھ کھڑا ہوں چاہے اسکا تعلق کسی سے بھی ہو۔

اہم خبریں سے مزید