پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے زیر اہتمام جاری پی ایس ایس او انٹریونیورسٹی گیمز کے سلسلے میں انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بحریہ یونیورسٹی نے54رنز سے جیت لیا، بحریہ یونیورسٹی نے 173رنزبنائے عبداللہ مروت نے50اور زید امام نے34رنز بنائے ۔ تیمور یار خان نے تین وکٹ لئے ۔
سر سید یونیورسٹی کی ٹیم 119رنز پر آئوٹ ہو گئی ، محمد یوسف27اور سکندر خان20رنز بناکر نمایاں رہے ، زید امام مین آف دی میچ رہے۔ عبداللہ مروت ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر جبکہ زیدامام بہترین بولررہے ۔ سر سید یونیورسٹی کے حمزہ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ۔
فائنل کے مہمان خصوصی سندھ سینئر ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین عالم گیر احمد تھے جنہوں نے کامیاب اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے صدر سید گوہر رضا ،عاشق حسین ،شاہد نواب اور دیگر بھی موجود تھے ۔