• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایم پاک سوکر چیمپئن شپ کا میلہ مدھو محمڈن نے لوٹ لیا

مدھو محمڈن نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےایم پاک سوکر چیمپئن شپ کا میلہ لو ٹ لیا۔ ماری پور بلوچ کی ٹیم ایونٹ کی رنر اپ رہی۔گلشن ساکر کلب کے عہدیداروں نے ایونٹ کا جس خوبصورتی اور نظم و ضبط سے انعقاد کیا وہ مدتوں ہاد رہے گا، سسکٹین اسٹارفٹ بال گرائونڈ پر کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل کی تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز یوتھ ونگ کے رہنما نادر نبیل گبول اور مہمانِ اعزازی ایم پاک کے سی ای او شیخ امتیاز تھے۔ 

اس موقع پرحیدرآباد فٹبال کے سابق چیئرمین اعظم خان،قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان علی نواز بلوچ، سابق کوچ ناصر اسماعیل، انٹرنیشنل کھلاڑی سلیم پٹنی، شاہد تاج، علی نواز، عاکف خان، نعمان ہمدانی، حسن بلوچ، فہیم قریشی، محمد راشد، ماسٹر ریاست، اخلاق بلوچ، گلشن سوکر کلب ممبران صدر: ندیم ساغرنائب صدر ، سید رستم حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔  فاتح ٹیم مدھو محمڈن کی ٹیم کو 50 ہزار روپے خوبصورت ٹرافی جبکہ ماری پور بلوچ کو 20 ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی۔ 

چیمپئن شپ کے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ ماری پور بلوچ کے سمیر، بہترین کھلاڑی جلیل، ٹاپ اسکورر مدھو محمڈن کے معین اور بہترین گول آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز گلشن ساکر کے مدثر صابر نے حاصل کیا۔ پاکستان کے سابق اور موجودہ ٹاپ کھلاڑیوں، ریفریز ، عہدیداروں اور آرگنائزرز کو ان کی خدمات پرشیلڈز دی گئیں ۔ 

نادر گبول جو پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما نبیل گبول کے صاحبزادے ہیں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ سندھ میں فٹ بال کا بے انتہا ٹیلنٹ ہے، فٹ بال اور کھلاڑیوں کی بہترین کیلئے جو بھی مجھ سے ہوسکے گا کروں گا۔ گرائونڈ کے جو بھی مسائل ہیں ان کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا اس کیلئے وزیر کھیل اور سیکرٹری اسپورٹس سے بھی بات کروں گا ۔ 

ایم پارک کےسی ای اوشیخ امتیاز نے کہا کہ بلاشبہ فٹ بال دنیا کا ہی نہیں پاکستان کا بھی مقبول ترین کھیل ہے، اس کی کھیل کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ، ناصر وجاہت اور عبدالکریم آڈیانے کہا کہ جلد میگا فٹبال ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید