• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے ایک ہوٹل میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والا خودکار روبوٹ ویکیوم کلینر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

خودکار روبوٹ ویکیوم کلینر ہوٹل کے مرکزی دروازے سے واپس آنے کے بجائے باہرنکل گیا جبکہ عملے کو15 منٹ بعد جب روبوٹ ویکیوم کلینرکے غائب ہونے کا پتا لگا توان کی دوڑیں لگ گئیں۔

ہوٹل کے عملے نے سوشل میڈیا پرواقعہ کا ذکرکرتے ہوئے اپیل کی کہ جسے بھی روبوٹ ویکیوم کلینر ملے وہ واپس کرجائے کیونکہ وہ چارجر سے چارج ہوتا ہے اورکسی دوسرے کے لئے بیکارہے۔

روبوٹ ویکیوم کلینر فرار کے اگلے روزہوٹل کے قریب ایک جھاڑی میں الجھا ہوا برآمد ہوا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید