• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 7: غیر ملکی کرکٹرز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری

انگلینڈ کے ایلکس ہیلز بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شہرِ قائد پہنچیں گے۔
انگلینڈ کے ایلکس ہیلز بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شہرِ قائد پہنچیں گے۔

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن سیون میں شامل غیر ملکی کرکٹرز کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بین ڈکیٹ اور بین لارنس پی ایس ایل کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں، دونوں کھلاڑی تین روزہ آئیسولیشن اور دو پی سی آر ٹیسٹ کے بعد ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب پشاور زلمی میں شامل آسٹریلین آل راؤنڈر بین کٹنگ کراچی پہنچے ہیں، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ اور جنوبی افریقا کے مرچنٹ ڈی لنگا کراچی پہنچے ہیں، دونوں کرکٹرز پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کریں گے۔

لازمی آئسولیشن اور دو نیگیٹو رزلٹ کی صورت میں دونوں پلیئرز 28 جنوری کے بعد سے دستیاب ہوں گے۔

انگلینڈ کے ایلکس ہیلز بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شہرِ قائد پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔

ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کراچی میں 15 جبکہ لاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید