• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، نواز شریف نے مولانا کی تجویز کی حمایت کردی


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تجویز کی حمایت کردی۔ 

مولانا فضل الرحمان کی زیرِصدارت پی ڈی ایم سربراہی اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اخلاقی طور پر اپنا وجود کھو چکی ہے، حکومتی اتحادی بھی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث تذبذب کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اتحادی جماعتوں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرنے چاہئیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے تجویز دی کہ اتحادی جماعتوں کو اپنے مؤقف پر قائل کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی ایوان میں اپوزیشن کی حمایت کردیں تو عدم اعتماد کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

ان کی اس تجویز کی مسم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے حمایت کردی۔

اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور بلال کیانی شریک ہوئے۔ 

نیشنل پارٹی کے عبدالمالک، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ اور جمعیت علماء پاکستان کے اویس نورانی بھی اجلاس میں شریک تھے۔

حافظ عبدالکریم،صدیق الفاروق، حافظ حمداللہ کے علاوہ احسن اقبال، مریم نواز اور شہبازشریف وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید