• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلموں میں ہیرو کی گرل فرینڈ یا بیوی کا کردار ادا کرتے کرتے بور ہوگئی تھی، لارا دتہ

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کی معروف اداکارہ لارا دتہ نے فلموں سے بریک لینے کی وجہ بتادی۔ لارا دتہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے فلموں میں کام کے حوالے سے بریک لے رکھا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ فلم میں ہیرو کی گرل فرینڈ یا بیوی کا کردار کرتے کرتے تھک چکی ہیں۔ 2000 میں مس یونیورس منتخب ہونے والی لارا دتہ نے مزید کہا کہ فلمی دنیا سے بریک لینے کی ایک اور وجہ میری یہ خواہش بھی تھی کہ میں اپنی بیٹی سائرہ کو زیادہ وقت دے سکوں۔واضح رہے کہ لارا دتہ نے 2011 میں مہیش بھوپتی سے شادی کرلی تھی۔ 43 سالہ لارا دتہ کا کہنا تھا کہ جب میں نے 30 برس کی عمر کراس کی تو میں فلموں میں کام کرتے کرتے بور ہوگئی تھی۔انھوں نے کہا کہ فلموں میں کاسٹ کی وجہ آپ کا گلیمر ہوتا ہے اور اسی حوالے سے آپ کو ہیرو کی گرل فرینڈ یا پھر اس کی بیوی کا کردار کرنا ہوتا ہے اور میں یہ کرتے کرتے بور ہوگئی تھی۔

دل لگی سے مزید