• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افراد کو توجہ کی ضرورت ہے ‘زبیر علی

پشاور( وقائع نگار ) میٹروپولیٹن سٹی پشاور نومنتخب میئر زبیرعلی، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈی نیٹرسرتاج احمد خان اور جمعیت علماء اسلام کے رہنما ارباب فاروق نے ایسوسی ایشن برائے بحالی معذورافراد سنٹرامیدآباد سواتی پھاٹک پشاور کادورہ کیا۔ بحالی فزیکلی خصوصی افرادسنٹر کے صدر انجم انور اور پراجیکٹ ڈائریکٹر وسیم سلیم نے نومنتخب میئر اور کوآرڈینیٹر کو سنٹر کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سنٹر 200کے قریب سپیشل و سٹریٹ چلڈرن کو مفت تعلیم کے ساتھ آرتھوپیڈک ورزش، مفت کھانا، علاج کے دوران رہائش کے علاوہ خصوصی افراد کے لئے اوپی ڈی کی مدمیں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ سنٹر کے مختلف حصوں کا جائزہ لینے کے بعدزبیرعلی اور سرتاج احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور، فیڈریشن آف پاکستان آ پ کے ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر فزیکلی خصوصی فراد کی بحالی کے لئے گران قدر خدمات انجام دینے کا خواہاں ہیں۔ سنٹرکو خصوصی افراد کی بحالی کے لئے سامان کی خریداری کے لئے جلد ڈونیشن دی جائے گی اور جدید ٹیکنالوجی سے ہاتھ پائوں سے معذور افراد کے لئے اعضاء بنانے کے لئے فارن ڈونر سے رابطہ کرینگے جبکہ مقامی سطح پر تیارہونے والے ویل چیئر،سٹک اور دیگرسامان جلد فراہم کیا جائے گا۔ ملک کی آبادی کی15فیصدخصوصی افراد کو سرکاری دفاتر تک رسائی اور ان کو روزگارفراہم کرنے کے لئے لوکل گورنمنٹ ، لاء ڈیپارنمنٹ سے مل کر قانون سازی کرے گی اور 4فیصدمعذور افراد کو ملازمت کو یقینی بنانے کے ساتھ معذور خواتین کے لئے بیوٹی پارلراور سلائی کڑھائی سکھانے کے لئے جدید کورسزمتعارف کرائینگے تاکہ مستقبل خصوصی افراد کسی پر بوجھ بننے کی بجائے اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے قابل بنایا جاسکے۔ خصوصی افراد کو صاحب حیثیت افراد کی توجہ کی ضرورت ہے اورمیٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ساتھ بزنس کمیونٹی سنٹر کی مدد کے لئے تیارہیں۔
پشاور سے مزید