• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسٹیڈیم میں آتشزدگی، کمنٹری باکس کو جزوی نقصان

فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا
 فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آغاز سے ٹھیک ایک دن قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ویلڈنگ کے کام کے دوران آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی تھی۔

آگ سے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لیے خصوصی طور پر تیار کئے جانیوالے کمنٹری باکس اور باؤنڈری ایس ایم ڈی کی کیبل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رات گئے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

واضح رہے کہ کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہورہا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کل کھیلے جانے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ابتدائی میچ میں کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

کورونا کیسز کی وجہ سے کراچی میں 25 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید