• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس۔یوکرین کشیدگی: خام تیل 90 ڈالر فی بیرل سے متجاوز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خام تیل 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔

دورانِ ٹریڈنگ برینٹ خام تیل قیمت 90 ڈالر 17 سینٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ 

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 87 ڈالر 67 سیںنٹس میں فروخت ہورہا ہے۔ 

عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور دوران ٹریڈنگ گیس کی قیمت سوا 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

کشیدگی کم کروانے کی کوششیں شروع
فرانس نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کم کروانے کی کوششیں شروع کردیں۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے وفد کی پیرس میں ملاقات ہوئی۔

روسی وفد کی نمائندگی نائب وزیراعظم دیمتری کوزک نے کی جبکہ یوکرین وفد کی نمائندگی یوکرینی صدر کے مشیر نے کی۔

اس ملاقات میں فرانس اور جرمنی کے نمائندے بھی شریک تھے۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے روس کا سفارتی طریقہ کار میں شامل ہونا امید افزا ہے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس دونوں فریقین کو تشدد میں کمی کی راہ پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید