• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی کونسل سیشن کےفیصلوں سے قومی حقوق کی جدوجہد کو تقویت ملے گی، موسیٰ بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے نومنتخب مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ مرکزی کونسل سیشن میں ہونے والے فیصلوں سے قومی حقوق کی جدوجہد کو تقویت ملے گی ، پارٹی نے کامیاب کونسل سیشن کا انعقاد کرکے جمہوری اقدار ، نظم و ضبط اور جمہوری روایات کو فروغ دیا ہے ، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کے تمام محکوم اور مظلوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے پارٹی نے ہمیشہ قومی حقوق ساحل و وسائل کے تحفظ ، لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے آئین اقدامات کے خلاف جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی اس جدوجہد کو جای رکھے گی ،انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اور صوبے کے متوسط طبقے اور مزدوروں کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے ہوئے ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کو یقینی بنائیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید