• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیرآباد پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)نصیرآباد پولیس نے تھانہ میر حسن کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، قبضے سے اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر کی ہدایات پر کی گئی۔ ایس ایچ او میر حسن سب انسپکٹر شاہن خان سولنگی اپنی ٹیم کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے کہ ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے ان کا تعاقب شروع کر دیا۔پولیس کے مطابق تعاقب کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بعد ازاں پولیس نے باغان چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ ملزمان محمد خان ولد عبد الکریم اور سریام ولد گامڑ، قوم بگٹی، ساکنان ربیع بیرون کو گرفتار کر لیا۔
کوئٹہ سے مزید