کوئٹہ ( خ ن) پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کے پیکج کے حوالے سےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ ویسمحمد علی درانی کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں آل بلوچستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور پٹرول پمپ مالکان کے نمائندوں نے شرکت کیاجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پٹرولیم ریلیف پیکج پر ضلع کوئٹہ ویسٹ میں مؤثر اور شفاف عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی گئی کہ ضلع کوئٹہ ویسٹ کی حدود میں واقع ہر پٹرول پمپ پر فوری طور پر ایک خصوصی آگاہی بینر و سہولت ڈیسک قائم کیا جائے، جہاں شہریوں کو وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر فراہم کی جانے والی رعایت، طریقۂ کار اور دیگر ضروری معلومات فراہم کی جائیں۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ضلع کوئٹہ ویسٹ کی حدود میں واقع پی ایس او اور شیل کے پٹرول پمپس کو مطلوبہ ڈیوائسز فراہم کر دی گئی ہیں اور ان پمپس پر عوام کو خصوصی ریلیف پیکج کے تحت سہولت کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔دیگر کمپنیوں سے منسلک پٹرول پمپ مالکان کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر اپنی متعلقہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے رابطہ کرکے مطلوبہ ڈیوائسز کی فراہمی یقینی بنائیں۔