• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیچی بیگ ، موٹرسائیکل میں نصب کرتے ہوئے بم پھٹ جانے سے دو افراد ہلاک

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کیچی بیگ کلی اللہ آباد کے گھر میں موٹرسائیکل بم دھماکہ دو افراد ہلاک ہو گئے پولیس کے مطابق کیچی بیگ کے علاقے کلی اللہ آباد میں ایک گھر میں موٹرسائیکل میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اسی آواز دور دور تک سنی گئی اطلاع ملنے پر پولیس ٗ سی ٹی ڈی ٗ اور سیکورٹی فورسز اور بی ڈی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لاشوں کو ہسپتال پہنچایا بی ڈی ٹیم کے مطابق دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب کرنے کے دوران ہوا ایک کلو وزنی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
کوئٹہ سے مزید