• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون قومی جرگہ ضلع کوئٹہ کے مشاورتی جرگہ، اجلاس کی جھلکیاں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ضلع کوئٹہ کا جرگہ نواب ایاز خان جوگیزئی کے زیرصدارت مقامی میرج ہال میں ہوا ۔جرگہ کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے انجام دیئے۔ جرگہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حاجی بسم اللہ خان نے حاصل کی ۔جرگہ میں سیاسی، قبائلی، سماجی شخصیات، رہنماؤں سمیت زندگی کے مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے اپنی تجاویز و آراء پیش کی ۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے جرگہ کی اہمیت وافادیت اور خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی سزاؤں سے متعلق مختصراً خطاب کیا ۔ نواب ایاز خان جوگیزئی ، عبدالرحیم زیارتوال نے موجودہ صورتحال سے تفصیلی طور پر شرکاء کو آگا کیا ۔
کوئٹہ سے مزید