کوئٹہ (پ ر) روزنامہ جنگ کوئٹہ کی ایڈیٹوریل کمیٹی کے چیئرمین اور بزرگ صحافی سید خلیل الرحمٰن کے اہلِ خانہ نے گورنر ‘ وزراء‘ مشیر ‘ ارکان پارلیمنٹ ، سیاسی، سماجی، صحافتی، سرکاری و غیر سرکاری شخصیات، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے تعزیتی پیغامات، ٹیلی فون کالز یا ذاتی طور پر گھر آکر مرحوم کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور غم کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی کیا ۔