کوئٹہ( پ ر)صدر مرکزی علماء کونسل بلوچستان مفتی وحید احمد نے مکہ مکرمہ کی جانب حوثی ملیشیا کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت اور سلامتی پوری امتِ مسلمہ کے ایمان کا حصہ ہے۔ انتشار پھیلانے اور مقدس مقامات کو نشانہ بنانے والی تمام سازشیں قابلِ مذمت ہیں۔ عالمی برادری اور مسلم ممالک مقدس مقامات کے تحفظ اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔مفتی وحید احمداور جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن آغا نے سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔