کوئٹہ (این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کوہاٹ پرانی پولیس لائن مسجد میں وحشیانہ ، دہشت گردانہ واقعہ جس میں 21سے زائد افراد کی شہادت اور 50سے زیادہ افراد زخمی ہوئے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون تجارت ، کاروباراور تمام ملک میں پشتونوں کو سرومال کے تحفظ کا شکار بنایا گیا ہے ، پشتونخوا وطن میں امن وامان کو ختم کرنے اور عوام پر خوف وہراس مسلط کرنے کی کوشش ہے جسے ناکام بنانا ہر وطن دوست ، جمہوریت پسند فرد کی قومی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔