کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) خروٹ آباد میں نامعلوم افراد نےفائرنگ کر کے اے جی آفس کوئٹہ کے آڈٹ آفیسر کو ہلاک کر ویا پولیس کے مطابق اے جی آفس کوئٹہ کے آڈٹ آفیسر غیور بزدار بچوں کو اسکول سے چھوڑ کر واپس آفس جا رہا تھاکہ گھر کے قریب ہی نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے دی جبکہ خروٹ آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا گیا۔