کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)حب وندرپولیس نے آر سی ڈی ہائی وے پر ڈکیتی کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صوبہ سندھ جامشورو حیدرآباد کو 12سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد دونوں جانب فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں مطلوب ملزم جاوید علی بروہی شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔