• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر محمود سرے کاؤنٹی کرکٹ کلب کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

سابق قومی کرکٹر اظہر محمود سرے کاؤنٹی کرکٹ کلب کے اسسٹنٹ کوچ بن گئے۔

سابق کرکٹر اظہر محمود قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بھی رہ چکےہیں اور وہ ان دنوں پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر محمود کی افغانستان کرکٹ بورڈ سے بھی کوچنگ پر بات چیت جاری ہے۔

دوسری جانب سرے کاؤنٹی کرکٹ کلب نے اظہر محمود کو اسسٹنٹ کوچ بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید