• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹِک ٹاکرز نے دنیا کا سب سے بڑا ’کیک پاپ‘ بنالیا


ٹِک ٹاکرز نے دنیا کا سب سے بڑا ’کیک پاپ‘ بنالیا
ٹِک ٹاکرز نے دنیا کا سب سے بڑا ’کیک پاپ‘ بنالیا 

ٹک ٹاک پر اپنی کوکنگ ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والے ٹک ٹاکرز نے دنیا کا سب سے بڑے سائز کا ’کیک پاپ‘ تیار کرلیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں ٹک ٹاکر نک ڈی جیوانی اور لِن ڈیوس کو ایک بڑے سائز کا کیک پاپ تیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ’یہ دنیا کا سب سے بڑا کیک پاپ ہے جوکہ 44.24 کلو گرام کا ہے‘۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’نک اور لِن ڈیوس نے یہ کیک پاپ دوستوں میں بھی تقسیم کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کیک ضائع نہ ہو جبکہ اسے تیار کرتے ہوئے بچ جانے والے غیر استعمال شدہ اجزاء کو مقامی فوڈ بینک میں عطیہ کردیا گیا تھا۔


دلچسپ و عجیب سے مزید