• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی میں پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی ) کا فوارہ چوک کے قریب ہونے والا دھرنا دوسرے دن بھی جاری ہے جس میں کارکنان کے علاوہ مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔

گزشتہ رات پی ایس پی کے کارکنان گھروں سے بستر سمیت دھرنے میں شرکت کے لئے پہنچے، جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد اور مصطفی کمال کی قیادت میں پی ایس پی کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے لیکن مصطفی کمال نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کل دوبارہ مذاکرات ہونگے۔

رات پی ایس پی قیادت سے مذاکرات کے لیے پیپلز پارٹی کا وفد پہنچا جس میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وقار مہدی شامل تھے۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی ہے، بات چیت آج بھی جاری رہے گی۔

سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ مذاکرات بھی کرتے رہیں گے اور دھرنا بھی جاری رہے گا، مذاکرات پہلے بھی کئے گئے اس لئے وزیراعلیٰ ہاؤس نہیں گئے۔

واضح رہے کہ پی ایس پی کے دھرنے میں مرد کارکنان کے ساتھ خواتین کارکنان بھی شریک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید