چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے پیر کو ملاقات کی۔
آرمی چیف اور یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔