• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بیڈ منٹن کھلاڑیوں کو پہلی بار نقد انعام دیا گیا

ماہیہ معین

پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پاکستان رینجرز آفیسرکلب میں کراچی گرلز اوپن کیٹیگری، یونیورسٹی کالجز اور اسکول کی سطح چھ روزہ بیڈ منٹن چیمپین شپ کا انعقاد کیاجس میں چار کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے، انٹراسکول میں 26 انٹر یونیورسٹیز میں 34 کالج کیٹگری میں56 اور اوپن میں 49کھلاڑی شامل تھے ، مجموعی طور پر 154 خواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں، جن یونیورسٹیز نے حصہ لیا،ان میں جناح ، کراچی ، یونیورسٹی، سرسید ، این ای ڈی ، آئی بی اے، کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل یونیورسٹی، ہمدرد ، ضیاء الدین نمایاں تھیں،انٹراسکول کے فائنل میں بشرافیاض نے ڈشا کوانٹرکالج میں عائشہ فیاض نے انزلہ احمد کو انٹریونیورسٹی میں ماہین عزیز نے انوشہ کواوپن کیٹیگری میں عمارہ اشتیاق نے ثناحنیف کو 2-0 سے 21- ، 21 سے شکست دی۔

آفیشلز میں چیف آرگنائزر ماہیہ معین ، چیف ریفری محمد معین الدین، اسٹٹ ریفری نزہت جاوید، وسیم جاوید جیوری، کوثر کامران، رفعت جہاں، ماہیہ معین آفیشل، رئیسہ اشفاق،طاہرہ زین، ڈاکٹرحائد ، مہوش زمان، نائلہ انجم، محمد عتیق، محمد فرید، نرمینہ شامل تھیں، ایونٹ کا افتتاح مسز الطاف احمد بریگیڈ سیکٹر کمانڈر کی اہلیہ نے کیا، سندھ رینجرز نے کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے بلاک بی نارتھ ناظم آباد میں ایک خوبصورت رینجرز آفیسر کلب بنایا ہے جس میں اسکواش، لان ٹینس، فٹنس کلب ، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن ہال ہیں۔

یہ خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے۔ کراچی اوپن بیڈ منٹن کے اختتام پر مہمان خصوصی (ڈی جی)رینجرز سندھ میجر جنرل افتخارحسن چوہدری اور ان کی اہلیہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، پہلی مرتبہ کراچی کی سطح پر بیڈ منٹن ایونٹ کے فاتح کھلاڑیوں کو ٹرافی کے ساتھ معقول نقد انعام بھی دیا گیا،ٹورنامنٹ کی چیف آرگنائزرچیف ریفری مسزماہیہ معین ، محمد معین الدین، فیصل معیز ، فرحان لاشاری سیکریٹری سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کو مہمان خصوصی نے خصوصی شیلڈ دی ،اختتامی تقریب میں نظامت کے فرائض سما آصف نے انجام دیئے۔ 

ایونٹ کے اختتام پر ہر کیٹگری سے دس بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، یونیورسٹی سے ماہین عزیز، انوشہ،منزہ فیاض، موسیہ، مریم، ماہ نور، شمیہ، زویا، حباشہزاد،اسکول کیٹگری میں بشرا فیاض، انزلہ احمد، عیشاآسیہ سعادت، روادا، علیشا، بشراناز، فاطمہ فیاض، فیروزہ ہاشمی، فارینرا ہاشمی اوپن کیٹگری میں امارہ اشتیاق، نشاحنیف، مسفرا زاہد، مریم بی بی، روشین اعجاز، مریم حنیف، حیاطارق،نجمہ فرحان، راحیہ، اقرا ندیم شامل ہیں، ٹور نامنٹ کے انعقاد میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اسلم ، لیفٹننٹ کرنل محمدفیاض خان، بریگیڈکمانڈرالطاف احمد، محمد معین الدین، ماہیہ معین نے اہم کردار ادا کیا،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہڈسٹرکٹ سینٹرل میں 1988 میں مختلف جگہوں پر اسپورٹس کمپلیکس بنائے گئے۔ 

ان میں خان لیاقت علی خان، فیڈرل بی ایریا، مولانا محمدعلی جوہر ، لیاقت آباد، گلبرگ میں مرکز کھیل وتفریح، فیڈرل بی ایریا اور ناظم آباد میں بدرالحسن فاروقی اسپورٹس کمپلیکس شامل ہیں، بدرالحسن کمپلکس کے بیڈمنٹن ہال میں ٹیبل ٹینس، کراٹے، طائی کوانڈو، ولی بال ، رسہ کشی کی بہترین سہولتیں تھیں۔ یہاں سے کئی ایسے بوائز اور گرلز کھلاڑی سامنے آئے جنہوں نے عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کی۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید