کراچی گالف کلب کے خوبصورت اور قدرتی ماحول کے حامل سبزہ زار پر 48 ویں پاکستان اوپن گالف چیمپئن شپ کھیلی گئی۔ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کرنل زاہد اقبال نے کہا فیڈریشن نے ایک ہی ٹی سے ٹاپ رینک والےایمچرز کو کھیلنے کے لیے منتخب کر کے پروفیشنلز کے ساتھ مقابلے کا موقع فراہم کیا ہے۔
پاکستان اوپن گالف چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم دس ملین روپے تھی۔ اس ہول اِن ون کرنے والے خوش نصیب گالفر کے لیے دبئی کا ٹکٹ بطور انعام رکھا گیا۔ پروفیشنلز اور ایمیچئرز کی مشترکہ کیٹگری میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے دفاعی چیمپئن شبیر اقبال نے گذشتہ سال جیتا ہوا اعزاز دوبارہ جیت لیا۔
ٹورنامنٹ کے رنر اسکائی کلب کے احمد بیگ رہے۔ لاہور گیریزن کے مطلوب احمد پانچ انڈر پار کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کراچی کے وحید بلوچ چوتھی پوزیشن پر رہے۔ سینئر پروفیشنل کیٹگری میں کامرہ کے نثار حسین تین انڈر پار کے ساتھ فاتح رہے۔
جونیئر پروفیشنل کیٹیگری میں لاہور گیریزن کے محمد ثاقب دو اوور پار کے ساتھ فاتح رہے۔ پاکستان گالف فیڈریشن کے صدر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ میاں ہلال حسین نے کہا کہ پاکستان میں گالف کا نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔ مہمانِ خصوصی گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نےانعامات تقسیم کئے ۔