• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف میڈیکل رپورٹ، نئی بحث، اہلیہ کے انتقال پر ذہنی دباؤ کا شکار، جیل میں بیماری بگڑ سکتی ہے، انجیو گرافی کرائے بغیر لندن سے نہ جائیں، رپورٹ

لاہور (صباح نیوز، نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی نئی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی جس کے مطابق ڈاکٹر نے انہیں سفر کرنے سے روکدیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف اہلیہ کے انتقال کے بعد ذہنی دبائو کا شکار ہیں، جیل میں بیماری بگڑ سکتی ہے، انجیو گرافی کرائے بغیر لندن سے نہ جائیں، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ انٹروینشنل کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹرفیاض شال نے تیار کی ہے جو امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔

امریکی ڈاکٹر فیاض کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ نواز شریف انجیو گرافی کرائے بغیرلندن سے نہ جائیں وہ علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑسکتی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ نواز شریف اپنی ادویات جاری رکھیں اور کھلی فضا میں چہل قدمی کریں، چہل قدمی کے دوران کورونا سے بچاؤکے اقدامات بھی کریں ، دنیا میں موجودہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کو دیکھتے ہوئےان کو ہر طرح کے سفر /یا عوامی مقامات جیسے ہوائی اڈوں پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق کلثوم نوازکی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں، وہ ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، وہ ابھی شدید ذہنی دباؤ میں ہیں اور ذہنی دباؤ سے انکی بیماری مزید بگڑسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کورونا کے سبب ان کو سانس کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے، وہ دل کے مریض ہیں اور کورونا وباکے سبب ان کی جان بھی جا سکتی ہے لہٰذا جب تک نواز شریف کی کرونری اینجیوگرافی نہیں ہوجاتی وہ صحت سینٹر کے قریب ہی رہیں اور ادویات لیتے رہیں۔

رپورٹ میں ڈاکٹر نے لکھا کہ انہیں حال ہی میں بتایا گیا کہ چونکہانہوں نے اپنی ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ Empagliflozin 10mg دوا شروع کی تھی جسکے نتیجے میں انکے گردوں کے افعال خراب ہو گئے ہیں، اس لیے انکی انجیوگرافی سے پہلے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں ڈاکٹر فیاض شال نے کہا ہےکہ نوازشریف کی صحت سے متعلق کسی سوال کی صورت میں ان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید