• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو ممکنہ لاحق ہونے والی بیماری ٹاکا سوبو کیا ہے؟

کراچی (نیوز ڈیسک) نواز شریف ممکنہ طور پر ٹاکا سوبو بیماری کا شکار ہیں، نواز شریف کے معالج ڈاکٹر فیاض شال نے کہا ہے کہ نوازشریف ایئرپورٹ پر کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کو جو بیماری لاحق ہے اس میں ان کی قوت مدافعت بہت کمزور ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا پلٹ ہارٹ سرجن ڈاکٹر پرویز چوہدری (ستارہ امتیاز) سے جب اس حوالے سے پوچھا کہ ٹاکا سوبو بنیادی طور پر کیا بیماری ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’اس بیماری کو انتہائی غیر معمولی بیماری کے نام پر جانا جاتا ہے جس کی بظاہر کوئی وجہ معلوم نہ ہو۔‘

یعنی خون کی رپورٹس میں کسی بیماری کے اثرات تو نہ ہوں لیکن دل کے پٹھے کمزور ہونے کی وجہ سے اچانک دل کا عارضہ لاحق ہو جائے۔ ایسا عام طور پر انتہائی ذہنی دباؤ یا صدمے کی کیفیت کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ نام جاپانی زبان کا ہے۔

اہم خبریں سے مزید