• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشمیکا نے امیتابھ بچن کو 'گڑیا' قرار دیدیا

بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو 'گڑیا' قرار دے دیا۔ 

رشمیکا اس وقت دو پروجیکٹس میں کام کر رہی ہیں جن میں ایک مشن منجو اور ایک گڈبائے ہے جس میں وہ امیتابھ بچن کے ساتھ پردے پر نظر آئیں گی۔ 

امیتابھ کے ساتھ کام کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ ایک گڑیا ہیں، وہ ایک لیجنڈ ہیں بہت ہی عمدہ شخصیت کے مالک ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ ریہرسل کے دوران ہم تمام لوگوں کو انتہائی اطمینان محسوس کروایا، ہر ریہرسل سے شوٹ تک انہوں نے اسے مزیدار بنایا۔ 

رشمیکا کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن کا تعارف پیش کرنے کے الفاظ کم ہوں گے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید