اسلام آباد(اے پی پی)وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ5سے 6فیصد کی پائیدارنموکی صورت میں پاکستان کوآئی ایم ایف کے ایک اورپروگرام کی ضرورت نہیں ہوگی‘.
چین پوری دنیا میں اپنی انڈسٹری لگا رہاہے ان سے کہیں گے کہ پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کریں‘بجٹ خسارہ کو6.1 فیصد سے کم کرکے 5 سے لیکر5.25 فیصدکی سطح پرلانا اوراس کے ساتھ جی ڈی پی کی نموکو5 فیصد سے بڑھاکر6 فیصدکرنا ہماراہدف ہے‘ایک بارہم رفتارپکڑیں گے تومیرے خیال میں 20 سے لیکر30 برسوں میں ہم نموکی طرف جائیں گے۔بجلی کی قیمت کو خطے کے مطابق کردیا ہے۔